ساہیوال، شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی وموبائل لوٹ لیا،گھرسے موٹرسائیکل چوری ہوگی۔نواحی گاؤں 46/5-Lکارہائشی اللہ دتہ شہرسے واپس گھرجارہاتھاجسے پل بارشن 48/5-Lکے قریب تین نامعلوم مسلح ملزموں نے روک لیااوراسلحہ کے زور پر نقدی وموبائل فون وغیرہ مالیتی 73ہزار500روپے چھین لئے۔ادھرسکیم نمبر2فریدٹاؤن میں عتیق الرحمن کی گھرکے باہرکھڑی موٹرسائیکل مالیتی 55ہزار روپے نامعلوم ملزموں نے چوری کرلی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں