چیچہ وطنی، جائیداد کاتنازعہ، چچا زاد بھائیوں کے ہاتھوں‌نوجوان قتل

چچہ وطنی (ایس این این) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 107 بارہ ایل میں جائیداد کے تنازعے پر نوجوان قتل، تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 107 بارہ ایل میں چچا زاد بھائیوں نے اپنے کزن عبدالعلیم کو جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق دوں خاندانوں کے مابین اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا. آج خلیل بیگ کے بیٹوں تنویر بیگ، نزیر بیگ اور ان کے کزن عدیل ولد مشتاق بیگ نے حملہ کرکے عبدالعلیم ولد نذیر کو فائر نگ کرکے قتل کر دیا ہے. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدرِ موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دی ہے۔جب کہ ملزمان موقع سے فرارہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں