چیچہ وطنی، تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، 2 جاں بحق

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پرتیز رفتار بس کی دو موٹر سائیکلز کو ٹکر۔خاتون سمیت دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔ایک بچہ اور ایک نوجوان شخص شدید زخمی۔زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا. عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریفک پولیس کےناکہ کی وجہ سے پیش آیا۔بس کمالیہ سے چیچہ وطنی آرہی تھی۔دونوں موٹر سائیکل سوار ناکے کی وجہ سے اچانک سامنے سے آنی والی بس سے ٹکرا گئے.1122 کے عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منقل کردیا۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا.پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں