ساہیوال(بیورورپورٹ)نشہ آوربوتل پلاکرلڑکی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش،کھیتوں سے لڑکی اغواء ہوگئی۔نواحی گاؤں 153/9-Lمیں محمدطفیل کی بھتیجی کو محمدارشد وغیرہ تین ملزموں نے نشہ آوربوتل پلاکر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش جسے لڑکی کی مزاحمت وشورنے ناکام بنادیا۔علاوہ ازیں گاؤں 9/11-Lمیں محمدمختارکی بیٹی کو علی شاہ وغیرہ پانچ ملزموں نے کھیتوں سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔پولیس مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
