ساہیوال، جہاز گراؤنڈ کے کئی حصوں میں ساری رات بجلی بند

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے علاقے جہاز گراؤنڈ کی گلی نمبر 10 اور ڈی پی ایس روڈ‌پر ساری رات بجلی کی جزوی بندش، وولٹیج کی کمی سے گھروں کی الیکٹرانک اشیا جل گئیں. تفصیل کے مطابق گزشتہ شام ڈی پی روڈ اور گلی نمبر 10 کا ٹرانسفارمر خراب ہونے سے علاقے میں جزوی طور پر بجلی بند رہی. بعض گھروں میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہو گیا جبکہ بعض گھروالوں کو وولٹیج کی کمی کا سامنا کرنا پڑا. اہل علاقہ کے مطابق فرید ٹاؤن روڈ آفس میں شکایت کے باوجود دادرسی نہ ہوئی اور شدید گرمی میں را ت جاگ کر گزارنا پڑی. وولٹیج کی کمی سے کئی گھروں کے یو پی ایس اور دیگر الیکٹرونکس اشیا کو بھی نقصان پہنچا. عوام نے میپکو حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں