ساہیوال، گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی، لاکھوں کا نقصان

ساہیوال(بیورورپورٹ)غلہ منڈی کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات،چارنامعلوم ڈاکواہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں لوٹ کر فرارہوگئے ۔گارڈن ٹاؤن کارہائشی شہزادشوکت گھرمیں بیوی بچوں کے ہمراہ موجوتھاکہ دن 2بجے چارنامعلوم کارسوارملزمان آگئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کویرغمال بناکرایک کمرہ میں بندکردیااورگھرسے 3موبائل فون ‘نقدی وطلائی زیورات مالیتی 28لاکھ 57ہزار روپے لیکر فرارہوگئے ۔علاوہ ازیں گاؤں104/9-Lمیں سجادحسین کے گھرسے شوکت علی وغیرہ7ملزموں نے راس گائے مالیتی 80ہزار روپے چوری کرلی ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں