ساہیوال، صارفین سے فراڈ‌پر ہونڈا منٹگمری موٹرز سیل

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں معروف کمپنی کے شو روم مالکان کی صارفین سے دھوکہ دہی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ڈی سی ساہیوال کی ہدایت پر شوروم کو سیل کر دیا گیا. ذرائع کے مطابق ہونڈا منٹگمری موٹرز ساہیوال کے مالکان نے گزشتہ کئی ماہ سے گاڑیوں کے خریداروں سے ایڈوانس رقم لے رکھی تھی اور گاڑیاں سپلائی نہیں کی جارہی تھیں. صارفین کی بارہا شکایات کے باوجود کمپنی کی جانب سے گاڑیاں سپلائی نہیں کی گئیں جس پر ڈی سی ساہیوال کی ہدایت پر آج بائی پاس پر واقع ہونڈا منٹگمری موٹرز کو سیل کر دیا گیا. متاثرین کے مطابق ہونڈا منٹگمری ساہیوال کے مالکان گاڑیوں کی ایڈوانس رقم لے کر فرار ہو گئے ہیں. ڈی سی کی ہدایت پر متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں