ساہیوال میں عید کی نماز کے اوقات

ساہیوال میں مختلف مقامات پر عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے ۔ شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں قاری فضل الرحمن صبح8بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔ علامہ ضیاء اﷲ شاہ بخاری چمن بازار گراؤنڈ میں صبح7بجے‘یادگار گراؤنڈ میں سید اسامہ بخاری 7بجکر15منٹ پر ‘عید گاہ مسجد قاری عبدا لباسط8بجے‘ 82/6-Rمیں قاری محمد ہاشم 7بجے‘ قاری منظور احمد طاہر مسجد شہداء فرید ٹاؤن7بجے ‘جامعہ مسجد نور ہائی سٹریٹ ‘قاری محمد ندیم ساڑھے6بجے ‘جامعہ علوم شرعیہ جی ٹی روڑ ڈاکٹر خالد محمود7بجے ‘جامعہ عزیز غلہ منڈی مولانا کلیم اﷲ 7بجے‘ گنج شکر کالونی میں علامہ امام بخش ندیم7بجے‘ جامعہ مسجد امیر معاویہ قاری محمد شفیع قاسمی8بجے‘ گول چکر سنہری مسجدڈاکٹر مظہر فرید ساڑھے7بجے‘ بلدیہ گرائونڈ قاری احمد یار صدیقی7بجے‘ جامعہ رحیمیہ مولانا الیاس بٹ ساڑھے6بجے ‘گورنمنٹ ہائی سکول مولانا ندیم احمد 6بجے ‘اربن ایریا مولانا عبدالرشید راشد7بجے‘ جامعہ مدینہ مسجد مولانا نعیم المصطفیٰ ساڑھے7بجے ‘ جامعہ مسجد صدیق اکبر سکیم نمبر2 مفی ذکاء اﷲ 7بجے ‘سنٹرل پارک بھٹو میں ساڑھے7بجے قاری ممتاز فریدی ، جامع مسجد غوثیہ جہاز گراؤنڈ میں مولانا نوید الٰہی ساڑھے 7 بجے جبکہ اہل تشیع کے مولانا حسن معصومی کنعان پارک میں 8بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں