ساہیوال کے طالب علم کو کم ترین نمبر لینے پر ملا انوکھا انعام

ساہیوال(ایس این این) بورڈ کے امتحانات میں اعلیٰ نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلبا کو انعامات حاصل کرتے تو آپ نے دیکھا اور سنا ہو گا. ساہیوال بورڈ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے طالب علم حمزہ کو نہم کے سالانہ امتحان میں کم ترین نمبرحاصل کرنے پر اس کے دوستوں نے باقاعدہ تقریب منعقد کر کے ٹرافی دے کر تاریخ رقم کر دی. حمزہ نے ساہیوال بورڈ کے تحت جماعت نہم کے امتحان میں 495 میں سے 41 نمبر حا صل کیے ہیں. ساتھی طلبا نے کم ترین نمبر لینے پر اپنے دوست کو ٹرافی بطور انعام دی ہے. دوستوں کے مطابق ان کے دوست نے بورڈ میں کم ترین نمبر لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے اس لیے وہ اس انعام کا حق دار تھا. سوشل میڈیا پر حمزہ کی ٹرافی والی تصویر وائرل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں