جہاز گراؤنڈ روڈ پر حادثہ، ڈی پی ایس کے طالب علم سمیت 2 زخمی

ساہیوال(ایس این این ) جہاز گراؤنڈ گریڈ اسٹیشن کے نزدیک کیری وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک طالب علم سمیت دو افراد زخمی،موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ تباہ۔ ڈی پی ایس ساہیوال میں چھٹی کے بعد گھر کو جانے والے طالب علم کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی کیری وین سے ٹکرا گئی۔ جس سے ڈی پی ایس کا طالب علم اور وین ڈرائیو شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری وین کے ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ زخمی طالب علم کو موقع پر طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے بعاث پیش آیا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے جیل روڈ اور گرڈ اسٹیشن کے پاس اسپیڈ بریکر بنوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں