ابو النصر منظور شاہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ رات دس بجے ہو گی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کی تاریخ کا علمی و مذہبی باب بند ہو گیا۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل مذہبی اور روحانی عالم ابو النصر سید منظور شاہ انتقال کر گئے ۔ منظور شاہ گزشتہ کئی ماہ سے علالت کا شکار تھے۔ جامعہ فریدیہ ساہیوال کے بانی مہتمم سید منظور شاہ نے اپنے 90 سالہ زندگی میں جامعہ فریدیہ کے قیام کے علاوہ گراں قدر دینی خدمات انجام دی۔ دنیا بھر سے ہزاروں غیر مسلم ان کے ہاتھوں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ سید منظور شاہ کی نماز جنازہ آج رات دس بجے جامعہ فریدیہ ساہیوال میں ادا کی جائے گی۔ دنیا بھر کے مذہبی، علمی و روحانی حلقوں نے سید منظور شاہ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں