ساہیوال، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 8 منصوبوں کا افتتاح کر دیا

ساہیوال(ایس این این) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق حکومت کے دور میں زیر تعمیر مکمل ہونے والے 8منصوبوں کی ساہیوال سر کٹ ہائوس میں تختیوں کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کر دیا ۔جن میں ماڈل منڈی مویشیاں چیچہ وطنی،283.34ملین کی لاگت سے مر کز صحت کمیر،26.751ملین گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کمیر،116.440ملین اپ گریڈیشن دیہی صحت مر کز رینالہ خورد،60بستروں کا 168.156ملین کی لاگت سے مکمل ہوئے ہیں۔ڈی پی او آفس کی جدید سہولتوں اورعوامی خد مت مر کز کے افتتاح سمیت دیگرشامل ہیں۔اس موقع پر مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال،ایم این اے رائے مرتضی اقبال،ٹکٹ ہولڈرپی پی 198ملک فیصل جلال ڈھکو،سیکرٹری صحت مومن علی آغا،آرپی او ساہیوال چوہدری ہمایوں بشیر تارڑ،ڈی ساہیوال محمد زمان وٹو،ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے خطاب کہا کہ ماضی میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سفید پوش عزت و احترام سے نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ ہولڈر کا علاج، ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ فری ہوں گے، بل حکومت ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے مریض کو آمد و رفت کیلئے کرایہ بھی دیا جائے گا۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 8 امراض کا مفت علاج اور فری فالو اپ ہوگا۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ماں اور بچے کو بھی علاج کی خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔24 اضلاع میں 67 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کول پاورپلانٹ قادرآبادکابھی تفصیلی دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں