ساہیوال، کمسن بچوں سے مشقت لینے کا سلسلہ عروج پر

ساہیوال۔ (ایس این این) ساہیوال اور گردنواح میں ہوٹلز، ورکشاپس،بھٹہ جات اور سبزی وفروٹ منڈیوں میں بچوں سے مشقت لینے کا سلسلہ جاری،متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال اور گردونواح میں مختلف مقامات پر ہوٹلوں،ڈھابوں،ورکشاپس، سبزی وفروٹ منڈیوں،ٹی سٹالز اور دیگر فیکٹریوں وکارخانوں کے علاوہ بھٹو ں پر بچوںسے مشقت لینے کا سلسلہ شروع ہے۔مختلف مقامات پر12/18 سالہ لڑکے کام کررہے ہیں جوچائلڈ لیبر کے ضم میں آتاہے۔شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لیاجائے اوربچوںسے مشقت کا سلسلہ بند کروایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں