ساہیوال، فوج کے ریٹائرڈ ملاز م کی زمین پر سیاسی گروہ قابض

ساہیوال(بیورورپورٹ)پاک فوج کے ریٹائرڈلانس نائیک کے پلاٹ پربااثرسیاسی افرادکاقبضہ،وطن کا محافظ دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،ضلعی انتظامیہ قبضہ واگزارکرواکرواپس دلوانے میں ناکام،متاثرہ خاندان کا وزیراعظم،آرمی چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔پاک فوج سے لانس نائیک ریٹائرڈاسرارحسین کو چک نمبر58/5-Lمیں احاطہ نمبر289برقبہ 11مرلہ 6سرسائی 1994کوالاٹ ہواجو باقاعدگی سے کرایہ سرکارداخل کرتارہا۔اس دوران اس کی بیوی بچے کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں ماں بیٹادونوں معذورہوگئے اوراسراران کا علاج معالجہ کرانے میں مصروف ہوگیا۔جس کا فائدہ اٹھاکر علاقہ کے بااثرافرادطاہرحسین وغیرہ نے پلاٹ پر قبضہ کرکے ذاکرنامی شخص کو بٹھادیا۔اسرارحسین نے پلاٹ سے ناجائز قبضہ واگزارکرواکرواپسی کیلئے 3-10-18کوایک درخواست ڈپٹی کمشنرکوگزاری جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنرکو کاروائی کا حکم دیا۔اے سی سحرش سعدنے اپنے حکم نامہ میں طاہرحسین وغیرہ اورذاکرسے احاطہ کاقبضہ واگزارکروانے کیلئے 32/34کی کاروائی کاحکم دیاجس پر تاحال کوئی عملدرآمدنہ ہوسکاہے۔اسرارحسین نے بتایاکہ وہ خودبیماراوراس کا بیوی بچہ حادثہ کا شکارہوکر معذورہوچکے ہیں اس کے پاس رہنے کیلئے کوئی جگہ نہ ہے۔سرچھپانے کی جگہ پر بااثرافرادنے ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔متاثرہ خاندان نے وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں