ساہیوال، ڈی ایچ کیو میں کھلے عام فائرنگ

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال میں اسلحہ کی نمائش وفائرنگ سے مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا،انتظامیہ وپولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف کاروائی نہ کی جاسکی،فائرنگ کی ویڈیووائرل ہوگئی۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں صبح کے اوقات میں سینٹری انسپکٹر ندیم سیکورٹی گارڈوں کے ہمراہ ایمرجنسی،دل،بچہ اورگائنی وارڈکے باہر اسلحہ کی نمائش اورفائرنگ کرتارہا۔ناتجربہ کاری کی وجہ سے سینٹری انسپکٹرحادثہ سے بال بال بچا۔سینٹر ی انسپکٹرگارڈوں کے ہمراہ بے گناہ لوگوں کی طرف آتشی اسلحہ کا منہ کرکے فائرنگ کے تجربے کرتارہا۔فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کی ویڈیوبھی بناکر وائرل کروادی۔اندھادھند فائرنگ سے مریضوں اوران کے لواحقین میں خوف وہراس پھیل گیا اورحواس باختہ ہوکرادھرادھردوڑتے رہے۔ویپن ایکسپرٹ کے مطابق کسی بھی لوڈڈ ہتھیارکواس وقت تک کسی شخص کی طرف نہیں کیاجاسکتاجب تک اسے گولی مارنامقصود نہ ہو۔پولیس ذرائع کے مطابق بغیرلائسنس اسلحہ رکھنا،چلاناقانوناََ جرم ہے۔تاحال انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے تاحال کوئی بھی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

دیکھئیے ویڈیو

اپنا تبصرہ بھیجیں