ساہیوال، دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند، کئی دیہات زیر آب

ساہیوال(بیورورپورٹ)دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند،کئی دیہات زیرآب،زمینی کٹاؤ تیزی سے جاری،ضلعی انتظامیہ تاحال کوئی امدادی کارروائی نہ کرسکی،فوج طلب کرنے پر غور۔دریائے راوی چک کوڑے شاہ زیریں میں سیلابی پانی کی مقدارمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔دریاکاپاٹ مکمل پانی کے بہاؤ کے زیراثرہے۔چک دادبلوچ‘ٹھٹھہ موچیاں آبادی‘چک بڈھن شاہ‘چک میرن شاہ کے رہائشیوں نے بتایاکہ ہمارے چکوک کو دریابراہ راست متاثرکرتا ہے۔متعددبارتوجہ دلانے کے باوجود بند وغیرہ کا بندوبست نہ کیاجاسکاہے۔رات کے وقت پانی کی سطح مسلسل بندہونے سے ہمارے چند مویشی بھی دریابردہوگئے تھے جنہیں مقامی رہائشیوں نے اپنی مددآپ کے تحت ریسکیوکیا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ شب پاک فوج کی گاڑی علاقہ کا معائنہ کرکے گئی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظامات نہ کیے جاسکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں