میڈیکل کالجز کاانٹری ٹیسٹ،گورنمنٹ کالج ساہیوال سینٹر مقرر

ساہیوال (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے 25اگست کو میڈیکل اینڈ انٹری ٹیسٹ داخلوں کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقد ہو گا -ٹیسٹ میں 4216ریکارڈ طلبا و طالبات شرکت کریں گے جن میں 2705طالبات اور 1511طلبا شامل ہیں -پچھلے سال ساہیوال سنٹر میں 3744طلبا و طالبات شریک ہوئے تھے -انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کی -اجلاس میں تمام محکموں کے درمیان رابطہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا -انہوں نے طلبا و طالبات کو بہترین ماحول کی فراہمی،کمروں کی صفائی،روشنی کے مناسب انتظامات،بجلی کے متبادل نظام اور ساتھ آنے والے والدین کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیاں لگائیں -انہوں نے ٹریفک پولیس کو دوسرے شہروں سے آنے والے امیدواروں کے لئے آگہی بورڈ لگانے اور ٹریفک بہاؤ کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی جبکہ امتحانی سنٹر میں سکیورٹی کا مناسب انتظام،ہیلتھ کیمپ اور امیرجنسی کے لئے ایمبولنس بھی تعینات رکھنے کی ہدایت کی –

اپنا تبصرہ بھیجیں