تاجروں کولوٹنے والے 6مسلح ڈاکوگرفتار

ساہیوال(ایس این این ) 2تاجروں کولوٹنے والے 6مسلح ڈاکوگرفتار‘ ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق 10اگست کی رات کومشروب کمپنی کاہول سیل تاجر محمدامین اپنے بھائی امیرحمزہ کے ہمراہ 88/9-L میں دکان بند کرکے واپس گھرجارہاتھا کہ جوہرٹائون کے قریب موٹرسائیکل پرسوار6ملزمان شہبازقریشی‘ مجاہدرفیق ‘ عبدالسلام ‘بلال‘ محمداحمد اوردانش نے گن پوائنٹ پر روک کر ان سے 5لاکھ 79 ہزارروپے اورموبائل فون چھین لئے اورفرارہوگئے۔ پولیس سی آئی اے سٹاف نے ملزمان کوگرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے متعددوارداتوں کااعتراف کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں