ہڑپہ، اوباش نوجوان کی کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش

ساہیوال(بیورورپورٹ)اوباش کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش،شورپر تھپڑمارتارہا،چارسالہ بھائی کو مار کر باہر بھگا دیا،محلہ داروں کوآتادیکھ کرملزم فرارہوگیا،اطلاع پر ایس ایچ اونے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔نواحی قصبہ ہڑپہ میں (س) کی پانچ سالہ بیٹی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گھرمیں کھیل رہی تھی کہ ملزم عمیر بھی آگیاجس نے بچی کو کمرہ میں لیجاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔شورمچانے پر تھپڑمارتارہا۔اس دوران بچی کاچھوٹابھائی روتاہواگلی میں چلاگیا۔محلہ داروں کوآتادیکھ کر ملزم موقع سے فرارہوگیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ ہڑپہ ذیشان بشیرڈوگر متاثرہ خاندان کے گھرپہنچ گئے جنہوں نے ملزم کو عمیر کو گرفتارکرکے بچی کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں