گرما کی تعطیلات ختم، محکمہ تعلیم کے افسران سرپرائز وزٹ کریں گے

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال سمیت صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کل سے دوبارہ کھل جائیں گے. ۔ حکومتی اعلان کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی تعطیلات 15 اگست کو ختم ہو گئیں ہیں۔تما تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کل سے شروع ہو گا۔اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ اور بچوں کی حاضری کا جائزہ لینے کے لیے تعلیمی اداروں کے ہنگامی دورے بھی کریں گے. مانیٹرنگ افسران کو بھی مختلف تعلیمی اداروں میں سرپرائز وزٹ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں