شعبہ کمپیوٹر یونیورسٹی آف ساہیوال ڈاکٹر شفیق کی والدہ کا انتقال

ساہیوال (ایس این این) یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ ڈاکٹر شفیق حسین کی والدہ مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ان کی نماز جنازہ آبائی گاﺅں 57/5-L میںادا کی گئی جس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلباءاور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔دریں اثنا ساہیوال یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصرافضل نے ڈاکٹر شفیق حسین سے ان کی والدہ کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں