ساہیوال، صوبے بھر کے سکولز عید کے تیسرے روز کھولنے کا حکم

ساہیوال(ایس این این) حکومت پنجاب نے عید کے تیسرے دن صوبے بھر کے سرکاری سکولز کھلے رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ سکولز میں طلباء کے ماین ملی نغمو ں اور تقریر کے مقابلے منعقد کیے جائیں۔ سیکرٹری تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے اساتذہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ 14 اگست کو سکولز میں حاضر رہیں اور طلباء کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔صوبہ پنجاب کے تما م اضلاع میں مرکزی سطح پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریبات میں بوائے سکاؤٹس اور گرلز گائیڈ کی شرکت یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں