ساہیوال، عید الضحٰی پر زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ساہیوال(بیورورپورٹ) سیکرٹر ی ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے کہا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایات کی روشنی میں عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کو روکنے کے لئے خصوصی دستے تشکیل دیئے گئے ہیں۔یہ دستے عام بس اسٹینڈ، ڈی کلاس اسٹینڈ اور مرکزی سڑکیں پر 7 اگست سے چاند رات اور عید سے واپسی تک شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں پر تعینات ہونگے -یہ بات انہوں نے اپنے دفتربراڈکاسٹرملک دلاور سلطان ڈھکو سے خصوصی ملاقات کے دوران بتائی-انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی -انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اسکواڈز روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ کنٹرو ل روم میں پیش کریں گے – سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اورڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے بھی چوبیس گھنٹے کام جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسافر کرائے سے متعلق شکایات ٹول فری نمبر 02345 – 0800 پر کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں