ساہیوال بورڈ، نہم جماعت کے رزلٹ کی تاریخ کا اعلان

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال بورڈ سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈ جماعت نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 19اگست کوکریں گے. سیکرٹری بورڈ کے مطابق بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال جماعت نہم کےسالانہ امتحان 2019 کے نتیجے کا اعلان 19اگست پیر کے روز کرے گا۔ نتیجے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ امیدوار اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ موبائل فون نمبر سے اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں