کراچی میں پولیو کا ایک کیس منظر عام پر آ گیا

کراچی (نیٹ نیوز) شہر قائد میں 2017 میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، 7 ماہ کے قاسم میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، کراچی میں ڈیڑھ سال بعد یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں چلنے والی پولیو مہم کے دوران انکشاف ہوا کہ 7 ماہ کے قاسم ولد محمد غنی میں پولیو وائرس موجود ہے۔ یہ کیس کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی یونین کونسل 13 میں پیش آیا ہے ، جس کے بعد مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔
ننھے قاسم کی پیدائش تورا بورا میں ہوئی تھی اور وہ کچھ ماہ پہلے ہی اپنے والدین کے ہمراہ کراچی آیا تھا۔ یہ خاندان تورا بورا میں آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے کراچی آیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں ڈیڑھ سال بعد پولیو وائر س کا کوئی کیس پیش آیا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اس وقت تک کسی علاقے کو پولیو سے پاک قرار نہیں دیتا جب تک وہاں تین سال بیماری کے بغیرنہ گزریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں