ساہیوال،ڈی سی کی فوڈ پوائزننگ کا شکار افراد کے علاج کی ہدایت

ساہیوال(بیوروپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا فوڈ پوائزننگ کا شکار افراد کی فوری طبی امداد کی ہدایت،ہسپتال عملہ ہر ممکن علاج کو یقینی بنائے،ہسپتال میں 11افراد لائے گئے صرف 2افراد کو مزید علاج کے لئے روکا گیا باقی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیئے گئے،ہسپتال ذرائع-تفصیلات کے مطابق صبح باہر والے اڈے پر چنوں کی ایک ریڑھی پر ناشتہ کرنے والے11افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے جنہیں ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ذرائع نے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی -ڈی سی کی ہدایت پر اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل بھی ہسپتال پہنچ گئے اور طبی امداد کی نگرانی کی-لائے گئے 11میں سے 9مریضوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ 2افراد کو مزید علاج اور تشخیص کے لئے روکا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے -ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کو ایسی تمام ریڑھیوں کی سخت چیکنگ کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے –

اپنا تبصرہ بھیجیں