ساہیوال، گھریلو ملازمائیں قیمتی سامان لے اڑیں

ساہیوال(بیورورپورٹ)گھریلوملازمائیں زیورلے اڑیں،سکول اورہسپتال سے قیمتی موبائل فون چوری ہوگئے۔نوجوان قانون دان امیدواربرائے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ساہیوال خبیب انعام جوئیہ جنہوں نے شاداب ٹاؤن میں رہائش رکھی ہوئی ہے۔گزشتہ روز ان کے گھرسابقہ ملازمہ کشمیراں بی بی کی معرفت سے کام کیلئے آنیوالی 3خواتین نے کام کے دوران گھرسے طلائی زیورات30تولہ مالیتی 21لاکھ روپے چوری کیے اوراپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ فرارہونے میں کامیاب ہوگئیں۔علاوہ ازیں بنات السلام سکول میں محمداویس اطہرکی جیب سے موبائل فون مالیتی 40ہزاراورقیوم ہسپتال میں محمدظفراشرف کی بیٹی کاموبائل فون مالیتی 65ہزار روپے میڈیکل وارڈ کی ٹیبل سے نامعلوم ملزموں نے چوری کرلیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں