ساہیوال، سول ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات

ساہیوال (ایس این این) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میںصفائی کا ناقص انتظام ‘سہولیات کے فقدان سے مریض اور لواحقین پریشان ‘ایم ایس ہسپتال لواحقین کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوگئے ‘کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں صفائی وغیرہ پر عدم توجہ کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں جوصفائی کے ناقص انتظامات کا منہ بولتاثبوت ہیں۔
ناقص صفائی کی وجہ سے لواحقین بھی بیمار ہورہے ہیں شدید گرمی کے موسم میں لواحقین پریشان ہورہے ہیں، بیٹھنے کا کوئی مناسب انتظام نہیں جبکہ ہسپتال کے ایم ایس کی بھی ذاتی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث وہ لواحقین کو سہولیات دینے میںناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں