ساہیوال، غیر قانونی ٹاؤن بنانے پر مالک کے خلاف مقدمہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)علامہ اقبال ٹاؤن سیل،مالک کے خلاف جعلسازی،فراڈودھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ضلع کونسل کے انفورسمنٹ انسپکٹرعابدرضانے بتایاکہ گاؤں 135/9-Lمیں ملزم محمدشمریز نے علامہ اقبال ٹاؤن بنارکھاہے اورسادہ لوح شہریوں کو سبزباغ دکھاتے ہوئے نقشہ بروشرپرپارکس،کشادہ سڑکیں وغیرہ ظاہرکررکھی ہیں جبکہ موقع پر ایسی کوئی جگہ یاچیزموجودنہ ہے اورنہ ہی اس بابت کوئی جگہ مختص کی گئی ہے اور مذکورہ ٹاؤن کو ضلع کونسل سے منظوربھی نہیں کروایاگیا ہے۔سہولیات کی عدم دستیابی اورمنظوری نہ لینے پر ٹاؤن کوسیل کردیاگیااورپولیس نے انسپکٹرکی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں