ساہیوال(بیورورپورٹ)غیر اخلاقی ویڈیو کی وبا ساہیوال آ پہنچی،لیڈی کانسٹیبلوں کی نوجوان کے ساتھ برہنہ فلمیں،انشورنس ایجنٹ لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ دوست کے فلیٹ میں موجود تھا،ہمسائے نے 15پر کال کردی،پولیس پارٹی نے نشہ میں دھت جوڑے کی موقع پر برہنہ فلم بنا لی،موبائیل سے لیڈی کانسٹیبلوں کے ساتھ وڈیوز برآمد،پولیس حکام نے صورتحال سنبھالنے کے لیے سر جوڑ لیے،وقوعہ کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق،زیر حراست نوجوان گلے کی ہڈی بن گیا،منشیات کیس میں گرفتاری ڈالے جانے کا امکان۔غلہ منڈی پولیس نے جی ٹی روڈ ٹرک اڈہ کے نزدیک سے ایک نوجوان جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایک نجی انشورنس کمپنی کے نوجوان ایجنٹ ممان کا لیڈی پولیس کانسٹیبل (ت) کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ ممان نے (ت) کو اپنے دوست کی خالی رہائش گاہ پر بلایا جو باوردی وہاں آپہنچی۔ مشکوک حرکات و سکنات پر ہمسائے نے 15 پر اطلاع کر دی۔ پولیس کے پہنچنے پر دونوں قابل اعتراض حالت میں پائے گئے جن کی کھلی کھڑکی سے وڈیوبنا لی گئی۔ نشہ میں دھت نوجوان برہنہ حالت میں کمرے سے باہر نکل آیا۔ پولیس پارٹی نے دونوں کو لباس پہنا کر ڈالے میں سوار کروالیا۔ راستہ میں گاڑی آہستہ ہونے پر لیڈی کانسٹیبل (ت)چھلانگ لگا کر فرار ہوگئی۔زیر حراست ممان کو تھانہ لا کر ورثا سے رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ متعدد دوستوں کو سپیکر کھول کر کی گئی کالیں بھی بارآور ثابت نہ ہوئیں۔ پولیس کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنے پر رہائی کے لیے مطالبہ دوگنا کر دیا گیا۔ اسی اثناء میں ممان نامی نوجوان کے موبائیل سے پولیس نے مزید برہنہ وڈیوز اور قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لیں جن میں ممان مختلف لیڈی کا نسٹیبلان کے ساتھ برہنہ حالت میں نشہ کی کیفیت میں دکھائی دے رہا ہے۔ ایک تصویر میں ممان نے لاکھوں روپے مالیتی جدید ترین گن بھی پکڑ رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق بعض پولیس اہلکاروں نے ساتھی لیڈی اہلکاروں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز اپنے اپنے موبائل فون میں شیئر کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کے موقعہ پر بعض پولیس اہلکاروں نے لیڈی کانسٹیبل (ت) کو مستقبل میں جسمانی روابط رکھنے کی شرط پر رہائی کی پیشکش بھی کی جو کے اس نے ٹھکر ا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ (ت) اپنے محبوب کو بچانے اور وڈیوز کی واپسی کے لیے مختلف افسران سے رابطے کر رہی ہے۔ پولیس حکام نے صورتحال سے نپٹنے کے لیے سر جوڑ لیے۔ تاحال ممان کے خلاف (ت) کی برہنہ وڈیو بنانے اور دیگر غیر اخلاقی حرکات کرنے پر مقدمہ درج نہ کیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس ترجمان اور ایس ایچ او غلہ منڈی نے وقوعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے وقت کی مہلت طلب کی ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء مختلف موثر اقدامات کے ذریعے شہریوں کے سامنے پولیس کا روشن چہرہ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس موقعہ پر لیڈی کانسٹیبلان کی قابل اعتراض ویڈیوز ان کی ان کاوشوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
