ساہیوال، گیس پریشر میں کمی، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال کے مختللف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی، بعض علاقوں میں گیس کی بندش، شہری ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور. تفصیل کے مطابق ساہیوال شہر کے متعدد رہائشی علاقوں جہاز گراؤنڈ، حبیب ٹاؤن، غلہ منڈی، فرید ٹاؤن اور کوٹ خادم علی شاہ میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین پریشان رہے ، پریشر میں کمی کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے. شہری ہوٹلوں سے کھانا خریدتے نظر آئے. شہریوں‌کے مطابق گرما کے موسم میں گیس پریشر میں کمی سمجھ سے بالا تر ہے. حکومت کی توجہ عوامی فلاح کی بجائے اپوزیشن اور کھوکھلے نعروں پر ہے. شہریوں نے حکام بالا سے گیس کے مسئلے کا دیرپا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں