میانمار (ویب نیوز)میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مہاجرین کی تین کشتیاں الٹنے سے کم از کم 26 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے اور 11 خواتین شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی سرحدی پولیس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کشتیوں پر مجموعی طور پر کتنے افراد سوار تھے لیکن انہیں اب تک 26 لاشیں مل چکی ہیں۔ میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے وہاں اب تک ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔بنگلہ دیش میں بھی ان کو پناہ لینے میں بہت سی مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔دریں اثنا برما کی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلم آبادی پر حملوں اور بستیوں کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد برما کے مسلمانوں میں ہجرت کا رجحان بڑھ چکا ہے. برمی مسلمانوں کو مقامی آبادی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات عام ہیں جب کہ درپردہ برمی فوج اور پولیس بھی برمی مسلمانوں کے قتل عام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے.
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments