ساہیوال، نجی تعلیمی اداروں میں جاری “سمر کیمپ” بند کرنے کا فیصلہ

ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم ساہیوال نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر نجی سکولز اور کالجز میں ہونے والے سمر کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سی ای او آفس ساہیوال کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مراسلے کے مطابق تمام پرنسپل صاحبان اور نجی تعلیم اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر سمر کیمپ بند کیے جائیں۔اس ضمن میں تمام سکولز حکومت پنجاب کے حکم نامے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام تک سمر کیمپ ؛گانے کے مجاز نہیں ہیں اس لیے ساہیوال کے سی او ایجوکیشن نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بذریعہ خط یہ ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں جاری سمر کیمپ بند کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں