چیچہ وطنی، سینئیر سیاستدان سعید گجر انتقال کر گئے

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے سینئر سیاستدان ،سابق رکن قومی اسمبلی چودھری سعیداحمد گجرحرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے،مرحوم چیچہ وطنی کے علاقہ کسووا ل سے مسلسل تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور آخری بار پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ،پانچ سال تک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو کے چیئرمین بھی رہے، اپنے سیاسی کیرئیرکا آغاز بلدیاتی سیاست سے کیا اوربطور ممبر ضلع کونسل ساہیوال بھی شہرت حاصل کی،2018کے عام انتخابات میں خرابی صحت کی بنا پرحصہ نہیں لیا اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کی،مرحوم کو انکے آبائی گاؤں96،بارہ ایل میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،سیاسی وسماجی شخصیات اور علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں