ساہیوال(ایس این این) ساہیوال بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال , تمام مارکیٹیں بندر ہیں.تاجروں نے ٹیکسوں کے سونامی کے آگے ہڑتال کا بند باندھ دیا . ساہیوال میں حکومت کے خلاف بلا جواز ٹیکس لگائے جانے کے باعث ساہیوال انجمن تاجران نے احتجاج کے باعث مارکیٹیں بندرکھیں. صدر انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ظالمانہ ٹیکس واپس نہیں لے گی. ہم احتجاج جاری رکھیں گے.کاروبار پر بلا جواز ٹیکسوں کے باعث ہمارا کاروبار مکمل تباہ ہو چکا ہے.ساہیوال میں صدر بازار، چرچ روڈ، دیپالپور بازار، پاک پتن بازار، فروٹ منڈی، سبزی منڈی، پاشا سٹریٹ، موبائل مارکیٹ، فرنیچر بازار، لکڑ منڈی اور دیگر کاروباری مراکز بند رہے. چیچہ وطنی، عارف والا ، پاک پتن اور دیگر شہروں میں بھی بڑے بازار بند رہے اور تاجر برادری نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی. اس ضمن میں عام شہریوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا.حکومت اور تاجروں کے مابین کوئی مثبت پیش رفت نہ ہونے کی بنا پر اگلے ہفتے ہو کو بھی ہڑتال کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں.
