ساہیوال، جعلی ڈگری کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر سابق لیگی ایم پی اے فرار

ساہیوال(بیورورپورٹ) ہائی کورٹ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے کی بی اے کی جعلی ڈگری کیس میں حفاظتی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہو نے کے بعد ملزم پو لیس کی موجودگی میں عدالت سے فرار۔ہائی کورٹ نے بی اے کی جعلی ڈگری پر ایم پی اے منتخب ہو نے والے ولایت شاہ کھگہ کوجعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا اور 2013میں پو لیس تھانہ سول لائن نے الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا جس کے بعد جعلی ڈگری کے مقدمہ کی سماعت سینئر سول جج شکیل احمد گورائیہ جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی تو ملزم پیر ولایت شاہ کھگہ مفرور ہو گیا جس پر عدالت نے شتہاری قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے دیا ملزم ولایت شاہ کھگہ نے سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت منسوخ ہو نے کے بعد فرار ہو کر ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی۔ ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس عبدالوحید نے ضمانت منسوخ کر دی تو ملزم پو لیس کی موجودگی میں فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں