ساہیوال، شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی‘بجلی کی با ربار بند ش‘ شہریوں کو شدید پریشانی‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کے مختلف علاقوں ضلع کچہری‘ ہائی سٹریٹ‘چرچ روڈ اور دیگر علاقوں سمیت بجلی کی باربار بندش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث بعض شہریوں کی قیمتی الیکٹرانکس اشیاء جلنے سے انہیں نقصان پہنچا۔جہاز گراؤنڈ، راج پورہ، کوٹ خادم علی شاہ، حبیب ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بجلی کی باربار بندش سے شدید گرمی میں بچے‘ خواتین اور بوڑھوں کو شدید پریشانی رہی اور وہ باربار گھروں سے باہر آکر درختوں کے سائے کے نیچے بیٹھے رہے۔ شدید گرمی میں خواتین گھروں میں پریشان رہیں اور دستی پنکھوں سے ہوا لیتی رہی۔ شہریوں نے باربار بجلی کی بندش پر انتہائی تشویش اور غم وغصے کا اظہا ر کیا اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں