ساہیوال، کمشنر ساہیوال کا سول ہسپتال کا ہنگامی دورہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے آئی سی یو میں اے سی اور میڈیکل وارڈI میں پنکھے نہ چلنے کا نوٹس، ہسپتال انتظامیہ کوفوری اے سی اور پنکھے ٹھیک کروانے کی ہدایت،مختلف وارڈز میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا-تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے ڈی یچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،دورہ کے دوران آئی سی یو میں اے سی اور میڈیکل وارڈ Iمیں پنکھے نہ چلنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اے سی اور پنکھے جلد ٹھیک کروا ئے جائیں تا کہ مریضوں کو کسی قسم کا پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے -انہوں نے ہسپتا ل کے مختلف وارڈ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اورڈیوٹی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں