ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کا رہائشی دبئی میں لا پتا ہو گیا. دبئی میں پاکستانی سفارت خانے میں بھی شنوائی نہ ہو سکی. ساہیوال کے رہائشی عمر سعید کے اہل خانہ پریشان. حکومت دوبئی میں رابطہ کرکے عمر سعید کو بازیاب کروائے. اہل خانہ کی حکومت سے اپیل. تفصیل کے مطابق ساہیوال کا رہائشی عمر سعید بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہے. گزشتہ جمعہ وہ کسی سے ادھار کی رقم وصول کرنے گیا اور لاپتا ہو گیا. اہل خانہ کے مطابق 5 روز سے رابطہ نہ ہونے پر انھوں نے عمر سعید کے کفیل سے رابطہ کیا تو مگر اس نے کوئی بات سننے سے انکار کر دیا. اس کے بعد اہل خانہ کو دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئیں. عمر سعید کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ عمر سعید کو بازیاب کروانے میں ان کی مدد کی جائے اور عمر سعید کو بازیاب کروایا جائے.
