چیچہ وطنی، نامعلوم افراد نے ڈی پی ایس کے طالب علم کو لوٹ لیا

چیچہ وطنی(ایس این این) تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر طالب علم سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 100 بارہ ایل کا رہائشی طالب علم محمد حسنین یوسف صبح سویرے ڈویژنل پبلک کالج چیچہ وطنی آ رہا تھا کہ راستے میں چک نمبر 107 بارہ ایل پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین نقاب پوش مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اس کی ہنڈا 125 موٹر سائیکل نمبریSLO-18-100 اور نقدی مبلغ 25 سو روپے لوٹ لی ۔ پولیس تھانہ صدر نے طالب علم کے والد محمد یوسف کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے:

اپنا تبصرہ بھیجیں