ساہیوال، چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملزما ن موبائل‘نقدی ومال مویشی چھین کر فرارہوگئے۔المسعود ٹاؤن عارف روڈ کا رہائشی محمدیامین کھاناکھاکرواپس گھرجارہاتھاجسے 87/9-Lکے قریب تین نامعلوم مسلح ملزمان نے روک کر اسلحہ کے زور پر موبائل فون ‘نقدی ‘اے ٹی ایم کارڈوغیرہ مالیتی 93ہزار روپے چھین لی ۔نواحی گاؤں130/9-Lمیں سخاوت کی احاطہ مویشیاں سے عبدالستاروغیرہ دوملزم راس بھینس مالیتی 2لاکھ20ہزار روپے اورگاؤں113/9-Lمیں محمدعمران کے گھر سے غلام مصطفی وغیرہ دوملزم گھریلوسامان ‘طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 50ہزار روپے چوری کرکے فرارہوگئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں