یونیورسٹی آف ساہیوال کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم

ساہیوال (ایس این این )وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف ساہیوال کے طلبا و طالبات میں213 لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں 10طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے -ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر وارث علی نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے -ان طلبا و طالبات کا تعلق یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے ہے جنہیں میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وارث علی نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں تا کہ معیار تعلیم میں اضافہ ہو اور طلبا و طالبات زیادہ دلجمعی سے تعلیم حاصل کر سکیں-انہوں نے مزید بتایا کہ طلبا و طالبات کو جدید ریسرچ اور تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سیمینارز اور ورکشاپس کا تواتر کے ساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے دورس نتائج بر آمد ہونگے –

اپنا تبصرہ بھیجیں