ساہیوال،ڈی سی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں طے کر دیں

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے اور ضروری اشیاء کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کے لئے 23اشیاء صرف کی پرچون قیمتوں کا ازسر نو تعین کر دیا ہے جس کے تحت دال چنا موٹی 105روپے فی کلو ،دال چنا باریک 97روپے،دال مسور موٹی90،دال مسور باریک 100،دال مسور ثابت90،دال ماش دھلی ہوئی 155،دال مونگ دھلی ہوئی 150،کالا چنا موٹا100،سفید چنا موٹا112اور سفید چنا باریک 98روپے کلو دستیاب ہو گا-اس کے علاوہ کھلی لال مرچ 270روپے کلو،بیسن110،مٹن750روپے فی کلو ،بیف 370روپے،تندوری روٹی6روپے،نان تندوری 10روپے،دودھ فی لیٹر 70،دہی فی کلو75روپے میں فروخت کیا جا سکے گا -نوٹیفکیشن کے مطابق سپر کرنل باسمتی چاول پرانا کا نرخ 140روپے اور نئے کا نرخ 125روپے فکس کیا گیا ہے -ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے انڈوں،مرغی کے گوشت اور پھلوں،سبزیوں کے ریٹ کی روزانہ کی بنیاد پر متعین کرنے کی بھی اجازت دیدی ہے -انہوں نے ضلع کے تمام پرائس مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ان نرخوں پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں تا کہ عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف مل سکے –

اپنا تبصرہ بھیجیں