کتے کی دم کاٹو اور اس کے ساتھ تصویربنوا کر بھیجو

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں ڈی ایچ او کا انوکھا حکم، اہل کاروں کوکتا مار مہم کے دوران ہلاک کیے جانے والے کتوں کی دموں کے ساتھ تصویر ڈی ایچ و کو بھیجنے کا پابند کر دیا گیا. تصویر نہ بھیجنے والے کے خلاف کارروائی کا عندیہ. سوشل میڈیا پر ساہیوال کے سینٹری انسپکٹرز کی جانب سے شئیر کیے گئے پیغامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے تمام سینٹری انسپکٹرز کو آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ وہ شہر بھر میں جاری کتا مار مہم کے دوران مارے گئے کتوں کی دم کاٹ کر ان کے ساتھ اپنی تصویر بنائے اور ڈی ایچ او کو بھجوائے بصورت دیگر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی. ڈی ایچ او کے اس انوکھے حکم پر سینٹری انسپکٹرز میں تشویش پائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں