شہباز شریف کے داماد کا ساہیوال کے شہری کو چونا

ساہیوال(بیورورپورٹ)شہباز شریف کے داماد علی عمران نے اپنے ہی کارکن کے کروڑوں روپئے ہڑپ کرلیے،شریف خاندان کی کرپشن کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا،میاں شہباز شریف کے داماد نے ساہیوال کے تاجر کومبینہ طورپر کروڑوں کا چونا لگا دیا،ساہیوال کے تاجر کو چھ سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی رقم کی ادائیگی نہ کی گئی،ساہیوال کے معروف تاجر شیخ محمد افضل جو کہ مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ہیں انہوںنے الزام عائد کیا کہ میاں شہباز شریف کے دامادعمران علی یوسف نے انہیں پانچ کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے جو کہ تاحال نہ کی جا سکی ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے شیخ افضل نے کہا کہ انہوں نے 2013 میں عمران علی یوسف کی ملکیتی مدینہ فیڈ مل میں مکئی سپلائی کی تھی جس کی رقم بار بار طلب کرنے پر بھی ادا نہ کی گئی بلکہ ان کی مل کے عملے کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی گئی،رقم کی ادائیگی کا مزید اصرار کرنے پر شیخ افضل کو ایم ایم عالم روڈ پر واقع علی ٹریڈ سنٹر میں فلور نمبر تین پر دو دکانیں اور باقی کا فلور کرایے پر دے دیا گیا جس کی ایڈوانس کی مد میں تقریباً دو کروڑ روپے مزید ہتھا لیے گئے، یاد رہے کہ یہی پلازہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں صاف پانی کمپنی کو بھی کرایے پر دیا گیا تھا اور کروڑوں روپے پیشگی کرایہ وصول کر لیا گیا تھاتاہم ان دکانوں کی رجسٹری ان کے نام پر نہ کی گئی،رجسٹری کے اصرار پر ان کے فلور کی بجلی منقطع کر دی گئی جس سے ان کا کاروبار تباہ ہو گیا،انہوں نے مزید بتایا کہ اس تمام عرصہ میں عمران علی یوسف نے ان سے ملاقات تک نہ کی بلکہ اپنے کارندے تلمیز نبی خان کے ذریعے لیت و لعل سے کام لیتے رہے،ان تمام حالات سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے بھی داد رسی نہ کی گئی،شیخ افضل کا کہناتھا کہ مکئی کی قیمت اور پلازے میں کرایے پر لیے گئے فلور کی پیشگی رقم ملا کر پانچ کروڑ 31لاکھ روپے کی رقم واجب الوصول ہے،اس خطیر رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ان کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے اور وہ شدید مالی بحران کا سامنا کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی رقم ادا نہیں کی جاتی تو وہ اس معاملے کو نیب میں بھی لے کر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں