ساہیوال، ہڑپہ اسٹیشن پر ٹرین میں اچانک آگ لگ گئی

ساہیوال(ایس این این) ہڑپہ اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی ۔گرین لائن کی ڈائننگ بوگی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مسافروں اور ڈیوٹی پر موجود گیٹ کیپر فلک شیر نامی شخص نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کیا اور متاثرہ بوگی کو پیچھے اور مسافروں کے ساتھ ٹرین کو آگے دھکیل دیا آگ لگنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد رفت بھی معطل ہو گئی تھی ڈپٹی کمشنر میاں زمان وٹو ہڑپہ پولیس اور ریسکیو1122 کی گاڑیاں بے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور ٹریک کو تھوڑی دیر تک بحال کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں