ساہیوال، ای روزگار کے طلبا کا اورینٹیشن سیشن 17 جون کو ہو گا

ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت جاری پروگرام ای روزگار سنٹر کے ساتویں بیچ میں داخلہ لینے والے نئے طلبا و طالبات کے لیے اورینٹیشن سیشن 17 جون بروز پیر صبح 10 بجے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں ہو گا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سی یو آئی، ساہیول کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت ہوں گے۔ ای روزگار سنٹر کے فوکل پرسن اور سی یو آئی ساہیوال کیمپس کے ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی نے بتایا کہ یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اورینٹیشن کا مقصد نئے طلبا و طالبات کو ای روزگار سنٹر میں دورانِ تعلیم دی جانے والی سہولیات اور فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔ صفدر علی کے مطابق ساتویں بیچ کے لیے 450امیدواروں کی جانب سے آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے 240 امیدواروں کا مفت تربیت فراہم کرنے کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ اب تک ساہیوال کے ای روزگار سنٹر سے طلبا و طالبات مجموعی طور پر 61ہزار 819 یو ایس ڈالرز کی رقم کما چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں