ساہیوال، 8 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے علاقے کوٹ الہ دین میں چھے سالہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والا ملزم گرفتار. (ث) کو مبینہ طور پر اس کے کزن عمرفاروق نے آٹھ ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تا ہم بچی کے والد نے ملزم کا پتا چلنے کے باوجود رشتہ داروں کے دباؤ پر معاملہ دبائے رکھا اور پولیس کے نوٹس میں نہ دیا.آٹھ ماہ گزرنے کےبعد معاملہ تھانہ فریدٹاؤن پولیس کے نوٹس میں آنے پرڈی پی او کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا گیا.پولیس کی جانب سے بچی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے.ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم معاشرے کا ناسور اور کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں