ساہیوال، وزیر صحت کا دورہ، ایم ایس سول ہسپتال کو ہٹانے کا حکم

ساہیوال(ایس این این) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران ناقص کارکردگی پر ایم ایس کو فوراً اس کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی، گائنی وارڈ اور بچوں کے وارڈ کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال میں فوری طورپر سینٹرل آکسیجن سپلائی کا نظام نصب کرنے کی ہدایت کی. انھوں نے کہا کہ ہسپتال کے ہر کمرے میں دو اضافی اے سی نصب کئے جائیں اور نرسنگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 48گھنٹے کے اندر واکنگ انٹرویوز کرکے بھرتی کا عمل مکمل کیاجائے۔انھوں نے کہا کہ 24نرسز کوصرف پیڈز ایمرجنسی اور بچوں کے وارڈ کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔ بھرتی کی جانے والی نرسز کو چلڈرن کمپلیکس لاہورسے باقاعدہ پیشہ وارانہ تربیت دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں