ساہیوال، وین حادثے میں جہاز گراؤنڈ‌ کے 2 بچے جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)سی این جی سلنڈرکی لیکج سے مسافروین میں آگ لگ گئی ،حادثہ میں دوسگے بھائی جھلس کر جاں بحق،ڈرائیوراورایک خاتون سمیت 9زخمی ہوگئے۔اوکاڑہ سے ساہیوال جانیوالی مسافروین میں گیمبراڈہ کے قریب آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں جہازگراؤنڈ کے رہائشی دوسگے بھائی 8سالہ حماداور10سالہ احمدعلی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی محمدرمضان ،اوکاڑہ کا احمدعلی ،امیراں بی بی ،ظہوراحمد ،کمیرساہیوال کا محمدریاض،مسلم ٹاؤن ساہیوال کاحمزہ ،جہازگراؤنڈساہیوال کا زین ،علی حسن اورسعید احمدشدیدزخمی ہوگئے ۔چارزخمیوں کو ریسکیو1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ اورپانچ کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق آگ سی این جی سلنڈرکی لیکج سے لگی جس نے ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکو اپنی لپیٹ میں لیاجس میں سے دوبچے موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگرتین کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ جناح ہسپتال لاہورمنتقل کیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں